خاران، بجلی کی طویل بندش کیخلاف شٹر ڈاﺅن اور شہریوں کا احتجاجی دھرنا
خاران (نامہ نگار) خاران میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ، شٹر ڈاﺅن ہڑتال و سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق خاران میں شدید گرمی اور جون کے مہینے میں شہری جدید دور میں بھی بغیر بجلی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گزشتہ ایک مہینے سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوں بالخصوص مریضوں کو قیامت خیز گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ کیسکو حکام نے یونٹ برابر کرنے کے چکر میں پورے علاقے کے عوام کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے۔ آج خاران شہر میں انجمن تاجران کی جانب سے اور آل پارٹیز کی حمایت سے شہر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال رہی اور چیف چوک پر دھرنا بھی دیا گیا۔ تاہم کسی بھی سیاسی نمائندے یا ضلعی انتظامیہ نے اس مسئلے پر کوئی خاص نوٹس نہیں لیا، اور نہ ہی دھرنے کی شرکاءسے مذاکرات کیے ہیں۔
Load/Hide Comments


