ڈھاڈر، فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ، 2 اہلکار زخمی ہوگئے، مستونگ میں معدنیات سے لدی گاڑیوں پر مسلح افراد کا حملہ
ڈھاڈر (ویب ڈیسک) ڈھاڈر کے مقام یوسف پیٹرول پمپ کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکہ۔ پولیس ذرائع ذرائع کے مطابق دھماکے سے دو سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سبی سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شوہدے اکٹھے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ علاوہ ازیں مستونگ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات سے لدی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچی، شواہد اکٹھے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


