ہزار گنجی، فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور قتل/قمبرانی روڈ پر ڈکیتی کی وردات، فائرنگ سے دو راہزن ہلاک
کوئٹہ(آن لائن)ہزار گنجی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق مچ کا رہائشی ٹرک ڈرائیور مقبول احمد گزشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے جتک مارکیٹ کے قریب ٹرک میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کرہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔دوسری جانب قمبرانی اور جان محمد روڈ پر موٹرسائیکلیں چھننے کی کوشش شہریوں نے ناکام بنا دیں فائرنگ سے دو راہزن ہلاک جبکہ دو شہری زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر دو مسلح افراد گزشتہ روز ایک شہری سے موٹرسائیکل چھینے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران شہریوں کو راہزنوں کو گھیرے میں لے کر لیا شہریوں کی فائرنگ سے دونوں راہزن بشیر احمد اور سرفراز موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش وں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئیں جبکہ جان محمد روڈ کے علاقے جدون چوک کا رہائشی طالب علم حنظلہ موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ دو مسلح افراد نے اس سے موٹرسائیکل چھننے کی کوشش کی اسی دوران قریب ہی موجود ایک دکاندار نے مسلح افراد پر سرے سے وار کیا جس پر مسلح افراد فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیر محسن اور امتیاز علی زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔


