ژوب، بارش سے ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں،خاتون جاں بحق، 2 بچے لاپتا
ژوب (انتخاب نیوز) ژوب سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں، واقعے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو بچے لاپتہ ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایک خاتون کو زندہ نکال کر سول ہسپتال منتقل کیا۔ گاڑی میں سوار ریلے میں بہہ جانے والے دو بچوں کی تلاش جاری ہے۔ حالیہ بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی، تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments


