میر عطاءالرحمن کے خون سے انقلاب کی لہر بلوچ براہوئی خطے کو امن کا گہوارہ بنائے گی، ندیم الرحمن

پ ر : جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی سینئر میر ندیم الرحمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک مخصوص گُروہ کی زوال کی سب سے بڑی نشانی ہے نِت نئے ناموں سے چُھپ کر وار کرنا مزکورہ گُروہ کا وطیرہ رہا ہے یہ وہ گُروہ ہے جس نے نسل در نسل سے بیرونی آلہ کاری کا ٹھیکہ اُٹھا رکھا ہےانہوں نے بلوچستان کو آگ اور خون میں دکھیلا ہیں،جھالاوان پینل کے رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک حُریت کے سُرخیل قائد میر عطاءالرحمن مینگل کی شہادت میں ملوث گُروہ اور اُن کے سہولتکاروں کو اب کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے،بلوچستان کا بچہ بچہ اِنکی منافقت سے بخوبی آگاہ ہوچکا ہے اُن کیلئے بہتر ہوگا کہ حقیقت کو تسلیم کرکے منافقانہ طرز عمل سے باز رہےگمراہ کُن بیانات دینے والے مختلف لوگوں کی زہنی غلامی پر ترس آتا ہے جنھوں نے دو دہائیوں سے اندھی تقلید میں اپنا اور بلوچستان کے عوام کا خون چوسنے والے بد نما گروہ کے بدنما کرداروں کو سہولت فراہم کی ہےمیر ندیم الرحمن نے مزید کہا کہ سُرخیل شہید کے خون سے انقلاب کی لہر بلوچ براہوئی خطے کو امن کا گہوارہ بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں