بلوچستان، دکی میں فورسز کا آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک، 2 کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کرلیے گئے۔ فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک کردیے گئے جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


