قلعہ عبداللہ، گلستان میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے 4 بچے جاں بحق
گلستان( آئی این پی ) بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے کلی عبدالرحمن زئی میں خسرہ کی وباءپھوٹنے سے 4بچے جا ن بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلا ت کے مطابق بلو چستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے کلی عبدالرحمٰن زئی میں خسرہ کی وبا ءپھوٹنے سے ایک کی خاندان کے 4بچے لقمہ اجل بن گئے ہیں جاں بحق ہو نے والے بچوں میں کاروان خان ، بی بی ومیمن ، بی بی ملالئی ، خوشحال خان شامل ہیں جو عبدالکریم نامی شخص کے پوتے پوتیاں بتا ئی جا رہی ہے ۔متوفی بچوں کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
Load/Hide Comments


