باجوڑ میں بم دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

پشاور (انتخاب نیوز) باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراﺅنڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پر بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار ناواگئی، 2 پولیس اہلکار اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ ڈی پی او وقاص خان کے مطابق تھانہ خار کی حدود بمقام میلہ گراو¿نڈ کے قریب اسسٹنٹ کمشنر نواگئی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر نواگئی فیصل سلطان، تحصیل دار وکیل، اے ایس آئی نو حکیم، پولیس کانسٹیبل رشید اور نامعلوم شخص جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں