موسیٰ خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بھائی جاں بحق، گنداواہ میں نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد

کوئٹہ (این این آئی) موسیٰ خیل کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 2بھائی جاں بحق ہوگئے۔ موسیٰ خیل کے علاقے کنگری میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے سے2بھائی عبدالحلیم اور جمال الدین جاں بحق ہوگئے۔
علاوہ ازیں گنداواہ کے علاقے سے لیویز نے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش قبضے میں لے لی۔ لیویز کے مطابق گنداواہ کے علاقے کلمہ چوک سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی،مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں