پیر کوہ اور مچھ بازار میں بم دھماکے، 3 افراد زخمی، پولیس ذرائع

ڈیرہ بگٹی، مچھ (آئی اےن پی) بلوچستان کے ضلع ڈےرہ بگٹی کے علاقے پےرکوہ بازار مےں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈےرہ بگٹی کے علاقے پےر کوہ بازار مےں موٹر سائےکل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں امن فورس کے کمانڈر رحےم بخش بگٹی اور رکشہ ڈرائیورزخمی ہوگئے، جنہیںفوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بم دھماکے کے بعد علاقے کو سےکورٹی فورسز نے گھےرے مےں لے کر تحقیقات شروع کردی۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے مچھ بازار میں مسلح افراد کی جا نب سے دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پو لیس کے مطابق مچھ با زار میں مسلح افراد نے حلوائی کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا جو زوردار دھما کے سے پھٹ پڑا، دھما کے سے دکاندار عبدالغفار ولد حاجی عبدالجبار راجپوت زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال مچھ میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں