گڈانی کے ساحل پر چھاپہ مار کارروائی، غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی
حب (نمائندہ انتخاب) ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کی بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی کے ہمراہ گڈانی کے ساحل پر چھاپہ مار کارروائی، غیر ملکی شراب کی ایک بڑی کھیپ اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی بلوچستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی ہے، 35 کروڑ روپے مالیت کی 10 ہزار غیر ملکی شراب اور بیئر کی کھیپ تحویل میں لیکر مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی کارروائی ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے انٹیلی جنس کی اطلاع پر پاکستان نیوی فورس اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے کی گئی ،ایکسائز اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان میں پوست کی کاشت کے خلاف بھی کاروائیاں کر رہی ہے صوبے کو منشیات کی لعنت سے پاک کر کے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے برسر پیکار ہے اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ ساﺅتھ زون محمد زمان نے گزشتہ روز حب میں اپنے دفتر میں چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اپنے ادارے کے انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ بیرون ملک سے غیر ملکی شراب کی ایک بڑی کھیپ گڈانی کے ساحل پر ا±تار نے کے بعد سمندری اور خشکی کے راستے سے اندرون ملک اسمگل کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی اسمگلرز کا ایک گروہ منصونہ بند ی کر رہا ہے جس پر انھوں نے ایکسائز اینٹی نارکوٹکس فورس کے افسران اور جوانوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کردی اور انٹیلی جنس رپورٹ پاکستان نیوی فورس اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے بالا حکام سے شیئر کی جس پر تینوں فورسز نے جوائنٹ آپریشن کرتے یوئے گڈانی کے ساحل کی کڑی نگرانی شروع کردی اور گزشتہ روز جب بین الاقوامی اسمگلرز کا گروہ غیر ملکی شراب کی کھیپ گڈانی کے ساحل پر ا±تارنے کے بعد سمندری اور خشکی کے راستے سے ا±سے اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ فورسز کے افسران اور جوانوں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر ملکی شراب اور بیئر کی 10ہزار بوتلیں ضبط کرلیں ڈی جی ایکسائز اینٹی کارکوٹکس محمد زمان کے مطابق ضبط کی گئی غیر ملکی شراب کی قیمت 35 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کاروائی بلوچستان میں اب تک ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی سب سے بڑی کاروائی ہے انھوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی غیر ملکی شراب کو ایکسائز اینٹی نارکوٹکس ساﺅتھ زون نے اپنے قبضہ میں لیکر مزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں انھوں نے بتایا کہ غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ اور انکے سہولت کاروںتک پہنچنے کیلئے بھی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔


