قلات بس حملہ، بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے، صدر زرداری
ویب ڈیسک : صدر آصف زرداری نےقلات میں بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانی نقصان پردکھ کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بے گناہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے۔صدرزرداری نے کہا کہ دہشت گرد امن و استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، یہ انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کریںگے، ریاست دہشتگردی کیخلاف کارروائی جاری رکھے گی، زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Load/Hide Comments


