سندھ و بلوچستان میں دہشت پھیلانے والا ڈاکو محمد ملوک عرف وچھو چانڈیو قتل، پولیس کا دعویٰ

اوستہ محمد (آن لائن) سندھ وبلوچستان میں دہشت پھیلانے والے ڈاکو محمد ملوک عرف وچھو چانڈیو سند ھ ایریا میں قتل پولیس کا دعوی ہے کہ مقابلے کے بعد مارا گیا جبکہ علاقائی لوگوں کا کہنا ہے کہ آپس میں ذاتی جھگڑے میں مارا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق مشہورڈاکو جس نے سندھ اور بلوچستان میں ایک دہشت پھیلا کر رکھا تھا جس پر حکومت سندھ نے انعام بھی رکھا ہوا تھا جسے گزشتہ روز خیر پور ناتھن شاہ کے علاقہ میں قتل کیا گیا لیکن دوسری دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں ان کے اپنے ساتھی غفار عرف غفارو چانڈیو نے پیسے لیکر اپنے ساتھی کو مارا ہے۔ محمد ملوک عرف وچھو چانڈیو کافی عرسہ بلوچستان کے علاقہ اوستہ محمد، گڑھی خیرو، گنداخہ میں بھی رہے ان پر سندھ صوبے میں کافی وارداتوں کے کیس داخل تھے اور حکومت نے ان پر انعام بھی رکھا تھا جو آج اپنے منطقی انجام کو جا پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں