نوتال، بختیارآباد شاہراہ پر ڈاکوﺅں کی لوٹ مار، مسافروں سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نوتال اور بختیارآباد کے درمیان مین قومی شاہراہ پر ڈاکوﺅں کی لوٹ مار، مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فون، گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے لیویز فورس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ نوتال اور لیویز ایریا بختیارآباد کے درمیان مین قومی شاہراہ پر معلوم مسلح ڈاکو رکاوٹیں کھڑی کرکے متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کو اسلحے کے زور پر روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں قمیتی موبائل فون گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقع کے خلاف مسافروں کا شدید احتجاج روڈ بلاک کر دی تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا واقع کے بارے میں انتظامیہ مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں