جوہری پروگرام اور یورینیم افزودگی ترک کرنے کا کوئی ادارہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کا اپنے جوہری پروگرام، بشمول یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے یورینیم افزودگی (uranium enrichment) کے پروگرام کو ترک نہیں کرے گا۔ اس سے قبل عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جوہری مذکرات دوبارہ شروع کرنے کا امکان موجود ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چین کے ٹی وی چینل (China Global Television Network) کو انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکا کی مخلصانہ نیت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پ±رامن ہے۔ جوہری تنازع ایسے حل ہونا چاہیے جس سے دونوں فریق فائدہ اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں