قلات میں موسلا دھار بارش، بجلی کے 5 ٹاور گر گئے، 6 فیڈرز سے فراہمی معطل
قلات (نمائندہ انتخاب) قلات میں سوموار کی شام طوفانی ہواو¿ں کے ساتھ تیز بارشوں کے باعث 132 kv قلات گریڈ اسٹیشن کے پیچھے بجلی کے 5 ٹاور گر گئے متاثرہ ٹاور 6 فیڈرز کے اوپر گر گئے ہیں جسکی وجہ سے چھ فیڈرز جوکہ قلات کے متعدد دیہی علاقوں کو بجلی فراہم ہوتی ہے جنمیں توک، غلام جان ، کوشی، نیچارہ پندران اور دیگر علاقوں کی بجلی مکمل منقطع ہوکر رہ گئی بجلی کی بندش سے پینے کے پانی کی قلت سمیت زمینداروں کو بھی کروڑوں کے نقصانات کا اندیشہ ہے زمہ دار حکام فوری طور پر متاثرہ ٹاورز کی مرمت کرکے بجلی کی فراہمی بحال کرے۔
Load/Hide Comments


