بھارت میں کووڈ انیس سے ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

نئی دہلیۛ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ملک بھارت میں کووڈ انیس کی وبا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ کر اب پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید نو سو سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔ بھارت میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب تک دو اعشاریہ چھ ملین سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اس طرح یہ جنوبی ایشیائی ملک اب کووڈ انیس کے مریضوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور صرف امریکا، برازیل اور میکسیکو سے پیچھے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں