پاکستان واشنگٹن سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، اسحاق ڈار

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان واشنگٹن سے امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں، امریکا کے ساتھ بہت جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحٰق ڈار نے اٹلانٹک کونسل کے زیر اہتمام تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان امن پسند ایٹمی ملک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو سے ملاقات مفید رہی، امریکی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی شراکت داری پر زور دیا، پاک-بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کردار کو سراہا۔ اسحٰق ڈار نے کہا کہ عالمی معیشت دباو¿ میں ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا۔ نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آچکا، دہشت گردی اب بھی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا سے امداد نہیں بلکہ تجارت چاہتا ہے، مزید کہا کہ پاکستان بہت جلد امریکا سے تجارتی معاہدہ چاہتا ہے، پاکستان امریکی منڈیوں تک مو¿ثر رسائی چاہتا ہے۔ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا جاتی ہیں، امریکی مصنوعات کو پاکستان میں زیادہ رسائی دینے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں