زائرین بذریعہ سڑک ایران و عراق نہیں جاسکیں گے، فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا، محسن نقوی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زائرین کو اس سال بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں کہا کہ زیارت اربعین کے لیے عراق و ایران کے فضائی سفر کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سیکورٹی اداروں کی باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفط اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم نے زائرین کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، پروازوں میں اضافہ کرکے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں