حکومت سندھ نے مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی
کراچی (انتخاب نیوز) صوبہ سندھ میں مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے بتایا کہ نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اجرت 41 ہزار 380 روپے مقرر کی گئی ہے، ہنرمندوں کی اجرت 49 ہزار 628 روپے اور اعلیٰ ہنرمندوں کی ا±جرت 51 ہزار 745 روپے ماہانہ ہوگی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ وزیر محنت سندھ نے کہا کہ کم از کم ا±جرت تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں پر دینا لازم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مرد و خواتین مزدوروں کو برابری کی بنیاد پر ا±جرت دی جائے گی، اجرت میں اضافے کا مقصد مہنگائی کا دباﺅ کم کرنا اور مزدور طبقے کو باعزت زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


