گوادر، متنازع وڈیو شیئر کرنے پر 7 سالہ بچے کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
گوادر (ویب ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شیئر کرنے پر 7 سالہ بچے کیخلاف دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مکران میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے درج کیے گئے اس مقدمے میں 7 سالہ بچے پر الزام ہے کہ اس نے انسانی حقوق کے کارکن گلزار دوست کی تقریر کی ویڈیو شیئر کی۔ بچے کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، حکام کے مطابق گلزار دوست کی یہ متنازع تقریر اس کم عمر نے ٹک ٹاک پر شیئر کی تھی، جو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت جرم ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے مذکورہ مقرر کو چوتھے شیڈول میں شامل کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments


