مستونگ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مستونگ (یو این اے) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ شریف آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مخبوط الحواس شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاش کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لیویز حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


