قلعہ عبداللہ میں لیویز فورس نے ریموٹ کنٹرول بم ناکار ہ بنادیا
کوئٹہ(این این آئی) قلعہ عبداللہ میں لیویز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ریموٹ کنٹرول بم ناکار ہ بنادیا۔ لیویز کے مطابق قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد نے میزئی اڈہ لیویز چیک پوسٹ کے قریب تخریب کاری کی غرض سے ریموٹ کنٹرول بم نصب کررکھا تھا لیویز نے بروقت اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بم ناکار ہ بناکرقبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


