گوادر میں سرکاری اداروں، صنعتی زونز اور ہاﺅسنگ اسکیموں کو وسیع رقبے کی الاٹمنٹ، تفصیلات صوبائی اسمبلی میں پیش
گوادر (این این آئی)بلوچستان کے ضلع گوادر میں صوبائی اور وفاقی محکموں کو زمینوں کی الاٹمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔بلوچستان کے محکمہ ریونیو کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ،جس کے مطابق ضلع گوادر میں 56613 ایکٹر اراضی صوبائی اور وفاقی محکموں کو الاٹ کی گئی۔دستاویزات کے مطابق تحصیل گوادر میں 17542 ایکٹر، تحصیل پسنی میں 1675 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی، جیوانی میں 4876 ایکٹر، تحصیل اورماڑہ میں 31014 ایکٹر اور گوادر کی تحصیل سنٹسر میں 1505 ایکٹر زمین صوبائی اور وفاقی محکموں اور اداروں کو دی گئی۔دستاویزات کے مطابق گوادر میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کو 4000 ایکٹر اراضی الاٹ کی گئی۔اس کے علاوہ گوادر میں ہی ایک نجی ہاو¿سنگ اسکیم کو 2700 ایکٹر اراضی کی الاٹمنٹ کی گئی۔
Load/Hide Comments


