باجوڑ میں آپریشن کی بڑی وجہ لیتھیم ماربل کے ذخائر ہے، اصغر اچکزئی

زیارت( آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بالادست اشرافیہ پہلے منظور نظر الیکٹیبلز کو رقوم دیکر کامیاب کراتے تھے اب ان سے سود سمیت وصول کرکے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں جس سے پارلیمان بے توقیر ہوکر رہ گیا ملک بھر میں جعلی پارلیمان آج دن کیلئے نامزد کیا گیا ہے1947سے لیکر فارم47کے حکمرانوں تک ملک میں پولٹیکل انجنئیرنگ کرنیوالے ترقی خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیچمن سے لیکر باجوڑ گوادر سے لیکر ژوب تک عوام کی جان ومال غیر محفوظ ہے مسلط کردہ دہشت گردی وسائل لوٹنے کیلئے ہی باجوڑ آپریشن کی سب سے بڑی وجہ لیتھیم ماربل کے ذخائر ہے پشتونوں اور بلوچوں کے وسائل ان کے لئے موت و زیست کا باعث بن رہی ہے اولسی شعور کو بیدار کرنے کیلئے ہمیں آپس کے اختلافات بھلانے ہوں گے ورنہ بالادست اشرافیہ جینے کے قابل نہیں چھوڑیں گے ضلع زیارت ضلع ہرنائی سمیت صوبے کے 29اضلاع میں الاٹمنٹ اور انتقالات کئے گئے جس کے خلاف اولس کو ساتھ ملاتے ہوئے ہمیں ملکر جدوجہد کرنی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل زیارت میں اے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا کانفرنس سے پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فیاض خان سارنگزئی ضلعی سیکرٹری شاہ زمان سارنگزئی نیشنل پارٹی پشتون ریجن کے سیکرٹری ملک منور خان پانیزئی پی ٹی ایم کے مرکزی کمیٹی ممبر پارالدین کاکڑ زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما حاجی محمد نعیم کاکڑ عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالخالق دمڑاے این پی کے مرکزی نائب صدر سردار فرید اللہ خان دمڑ رکن مرکزی کمیٹی عبدالمالک پانیزئی ضلعی جنرل سیکرٹری امین اللہ پانیزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا کانفرنس کی صدارت اے این پی کے ضلعی صدر عبدالخالق دمڑ نے کی اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی ترجمان ولی داد میانی ودیگر بھی موجود تھے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیامقررین نے کہا کہ حکمران اشرافیہ عالمی طاقتوں کیساتھ پشتونوں اور بلوچوں کی وسائل کی بنا معاہدے عمل میں لارہے ہیں زیارت ہرنائی سمیت 29اضلاع میں الاٹمنٹ اور انتقالات قبضہ گیری ہے پشتونوں کو پنجاب میں رہائش کیلئے ہوٹل فلیٹ میں رجسٹریشن کرنا پڑتا ہے جبکہ پنجابی شاونسٹ پشتون خوا اور بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ زمین الاٹ کررہے ہیں ہم بتانا چاہتے ہیں کہ یہ سرزمین ہمیں کسی نے خیرات میں نہیں دی ہے وقت آنے پر ایک ایک انچ کا دفاع اور اس کا حساب لیا جائے گا خود ساختہ دہشت گردی ریاستی سرپرستی میں ہورہی ہے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو دن دیہاڑے اغوا کرنا جب ہر قدم پر چیک پوسٹیں قائم ہیں گرمی کے موسم سیاحوں کی بہت بڑی تعداد زیارت کارخ کرتے تھے لیکن بدامنی کو میڈیا پر بڑھا چڑھا کر یہاں کی اس واحد صنعت سیاحت کو ختم کیا جارہاہے یہ خدشات بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے لہذا حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے ناروا عملیات اور جنگی معشیت کو خیرباد کہہ دیں بصورت دیگر پشتون بلوچ اقوام ہر فورم پر بھر پور قوت کیساتھ سیاسی مزاحمت کو مزید تیز تر کردیگی اور اولس میں شعور اجاگر کرنے کیلئے عوامی رابطہ مہم کو اولیت دی جائیگی جس کی اعادہ کوئٹہ پریس کلب میں ایمل ولی خان کے زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس میں پہلے سے ہوچکی اے پی سی میں شہدا بابڑہ کے عظیم شہدا کو خراج عقیدت اور ان کی درجات بلندی کیلئے دعا ک

اپنا تبصرہ بھیجیں