جمعیت بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت، اکثریتی حجم کو کم کرکے ہمارےمینڈیٹ پہ شب خون مارا گیا، مولانا واسع

کوئٹہ(این این آئی)امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کی جڑیں عوام میں پیوستہ ہیں ہماری سیاست کا محور عوام ہے عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر رہے ہیںہم جہاں نظریاتی سیاست کر رہے ہیں وہی عوام کے مشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے یہ بات انہوں نے پارٹی رہنماوں اورکارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے منتخب نماہندے ہرچند کے اپوزیشن میں ہے لیکن انہیں عوام کے صفوں میں پائے گے اس وقت صوبہ مشکلات سے دوچار ہے، امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، صوبہ بھر میں لوگوں خوف کی زندگی گزار رہیہ یںبلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حکومتی رٹ تک موجود نہیں ہے، جمعیت کے مرکز رہنماء مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ ان کے بیٹے، بیٹی کی شہادت، اہلیہ اور مفتی کفایت کا زخمی ہونا حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے، مفتی کفایت اللہ اور ان کی فیمیلی پر فائرنگ کی شدید مزمت کرتے ہیںجمعیت علماء اسلام اپنی قیادت کا دفاع اچھی طرح کرسکتی ہے جمعیت علماء اسلام ہر دور میں عوام کی نماہندہ جماعت رہی ہیں اس وقت صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ہماری اکثریتی حجم کو کم کرکے ہمارے مینڈیٹ پہ شب خون مارا گیا جمعیت علماء اسلام سیاسی میدان میں عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہیں مہنگائی کے مارے عوام کو روزگار کی مواقع فرائم کی جائے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پائیدار منصوبے دی جائے صوبائی امیر نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ وپارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس 24 اگست کو صوبائی دفتر شہباز ٹاون میں طلب کرلیا جبکہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس 30 اگست کو زیارت میں طلب کرلیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں