بلوچستان، چار اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال تاہم صوبے کے متعدد اضلاع میں بندش برقرار
کوئٹہ (آن لائن /انتخاب نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر بلوچستان کے چار اضلا ع میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کر دیا گیا تاہم بلوچستان کے متعدد اضلاع میںموبائل انٹر نیٹ کی بندش برقرار ہے خضدار میںانٹرنیٹ ڈیٹا سروس گزشتہ تین ماہ ، ڈیرہ بگٹی میں ایک سال جبکہ پنجگور میں چار سال سے بند ہے جس نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ یہ بندش طلبا، تاجروں اور عام لوگوں کے لیئے ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے۔ طلبا آن لائن کلاسز اور امتحانات سے محروم ہیں، جس سے ان کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔ تاجروں کا آن لائن کاروبار ٹھپ پڑا ہے، جس سے معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کے بغیر روزمرہ زندگی مفلوج ہوگئی ہے، اور رابطوں سے کٹ جانے کے باعث شدید پریشانی کا سامنا ہے۔شہریوں نے انٹرنیٹ کی بندش کو بنیادی سہولیات سے محرومی قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بندش کے بعد شہریوں کا انحصار پی ٹی سی ایل پرہے مگر کمپنی نے کوئی قابلِ ذکر کارکردگی نہیں دکھائی


