پشین، مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹرجاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا آفیسرجاں بحق ہوگیا ۔ پولیس حکام کے مطابق جمعرات کی شب پشین باچا خان چوک پر سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر عنایت اللہ کو انکے گھر کے باہر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواراافراد نے فائرنگ کی جس وہ جاں بحق ہوگئے اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا اور مزید کاروائی شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں