مسلم باغ، سب انسپکٹر سمیت 4 پولیس اہلکار گاڑی چوری کی واردات میں ملوث، ملازمت سے برخاستگی اور مقدمہ درج
ویب ڈیسک : مسلم باغ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ سب انسپیکٹر محمد رفیق قیصرانی، اے ایس آئی سید عالم سمیت چار پولیس اہلکار واردات میں ملوث نکلے۔ پولیس ملازمان نے ایک شہری کے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر گاڑی چھینی اور ویرانے میں پھینک دیا۔ ڈی آئی ڑوب رینج کی محکمانہ انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ملوث اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


