بوستان میں جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیا جائے، ایڈوکیٹ جمیل کا چیف جسٹس بلوچستان سے مطا لبہ
پ ر : سینئر وائس پریزیڈنٹ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آف بلوچستان ایڈوکیٹ جمیل بوستان عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان سے باقاعدہ درخواست کی کہ بوستان میں جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات کیا جائے، اور اس مجسٹریٹ کو فوجداری و دیوانی (سیول) دونوں کیسز کا اختیار دیا جائے تاکہ عوام کو مکمل عدالتی سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔ایڈوکیٹ جمیل بوستان صاحب کی یہ مخلصانہ کاوش علاقے کی خدمت اور عدالتی اصلاحات کے ضمن میں ایک نمایاں مثال ہے۔ لیکن اب بوستان کے عوام کیسزز کے لیے خانوزئی جوڈیشل کمپلیکس جاتے ہیں۔ جس سے عوام کا قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے۔ خانوزئی بوستان سے کافی دور فاصلے پر واقع ہے۔ جس سے عوام کو بہت سے مشکلات درپیش ہیں۔ لیکن آج اسپشل انسپکشن ظفر بلوچ اور سنئیر وائس پریزیڈنٹ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن آف بلوچستان ایڈوکیٹ جمیل بوستان نے چیف جسٹس آف بلوچستان روزی خان بڑیچ کے کہنے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے لیے عمارت کو منتخب کرنے کے لیے وزٹ کیا اس موقع پر امن کمیٹی بوستان کاریزات کے چیئرمین ملک اشرف بازئی ، قبائلی رہنما نزیر خان، بانی نصیر احمد ، وائس چیئرمین ملک اکرم ملک نور علی ، شیخ باری ، شبیر احمد اور امن کمیٹی بوستان کاریزات کے ممبران تھے۔ لیویز تھانہ بوستان کے انچارج بشیر آغا، صبور کاکڑ اور لیویز تھانہ بوستان کا عملہ بھی موجود تھا۔ ہم چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے بوستان کے عوام کی دیرینہ خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کی منظوری دی۔ یہ فیصلہ انصاف کی فراہمی میں سہولت اور بروقت عدالتی کارروائی کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔اسی کے ساتھ ساتھ ہم محترم جمیل بوستان صاحب کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اس اہم مسئلے کو اجاگر کیا اور اپنی بھرپور کوششوں سے اسے پایہ? تکمیل تک پہنچایا۔ ان کی مخلصانہ کاوشیں بوستان کے عوام کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے اور آپ کی خدمات کو قبول فرمائے۔


