کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس 2 روز کیلئے منسوخ کردی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ کردی گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائےگی جبکہ آج پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


