قلات میں بجلی کی اوور بلنگ کیخلاف آل پارٹیز کی کال پر شٹر ڈاﺅن

قلات (انتخاب نیوز) قلات آل پارٹیز کی کال پر قلات میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کاروباری مراکز، مارکیٹ مکمل بند۔ قلات آل پارٹیز قلات کی کال پر واپڈا بجلی بلز کے خلاف مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کاروباری مراکز مارکیٹ مکمل بند بازار میں سناٹا رہا۔ یاد رہے گزشتہ روز آل پارٹیز نے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔ شٹر ڈاﺅن ہڑتال بجلی کے بلوں میں اضافی رقم لگانے کیخلاف کی گئی۔ اس حوالے سے آل پارٹیز رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ واپڈا دوگنا اور بغیر ریڈنگ کے بلز بھجا رہا ہے جو کہ قلات کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں