قومی اسمبلی یکم، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کرلیا گیا
اسلام آباد(این این آئی)صدرمملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو شام پانچ بجے طلب کیا ہے،قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قومی امورزیر غور آئیں گے۔اجلاس میں قانون سازی اورملکی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی،وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوائی تھی۔ علاوہ ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a)کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 2ستمبر کو سہ پہر تین بجے بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ زرغون روڈ کوئٹہ میں طلب کیا ہے اسمبلی کا یہ اجلاس 11ستمبر تک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


