بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے فنڈ روک دیئے گئے ملازمین کی تنخواہیں بھی معطل

حب(نمائند ہ انتخاب ) بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کے فنڈ روک دیئے گئے ڈیولپمنٹ اور نان ڈیولپمنٹ سمیت ملازمین کی تنخواہیں بھی معطل 2ماہ سے فنڈز کی عدم فراہمی کے سبب صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں مالیاتی بحران نے سنگین صورتحال اختیار کر لی کم آمدن والے علاقوں کے بلدیاتی اداروں کو روز مرہ کے کام جاری رکھنا مشکل ہو گیا دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب چھوٹے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ خزانہ کی جانب سے بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کو ماہوار ادائیگیوں کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کیلئے ”سیف سسٹم ” لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکی وجہ سے صوبے بھر کے بلدیاتی اداورں کو پچھلے 2مہینوں سے نہ صرف ڈیولپمنٹ اور نان ڈیولپمنٹ بلکہ ملازمین کی سیلری کی مد میں دی جانے والی ماہوار گرانٹ روک رکھی ہے فنڈز کے تعطل کے نتیجے میں اپنی آمدن کے محدود وسائل رکھنے والے بلدیاتی اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلخصوص روزمرہ کی صفائی ستھرائی اور چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے جبکہ ودسری جانب جو بلدیاتی ادارے جنکے آن سورس بہتر ہیں وہاں پر روزمرہ کاموں کو چلانے کیلئے وسائل بھی محدود ہو کر رہ گئے ہیں لیکن ملازمین کی تنخواہیں نہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر بھی مسائل جنم لینے لگے ہیں اور چھوٹے ملازمین بشمول ڈیلی ویجز ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین پینشن وغیرہ نہ ملنے کے سبب شدید مالی پریشانی کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں