شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک، اہلکار شہید، ایک زخمی
پشاور (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان کے تھانہ میر علی کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تھانہ میر علی کی حدود میں پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہوگئے۔ تاہم، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے بلکہ فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا، زخمی دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


