بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں سیلاب سے سیکڑوں دیہات زیر آب، اموات 56 ہوگئیں

لاہور (انتخاب نیوز) بھارتی آبی جاریت کا سلسلہ نہ تھم سکا، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریا میں ایک بار پھر طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ جبکہ دریائے چناب ملتان میں حفاظتی بندوں پر پانی کی سطح تو کم ہوگئی تاہم اگلے دو روز تک ہیڈ تریموں سے ایک بڑا سیلابی ریلا ملتان پہنچنے لگا۔ لیاقت پور میں دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ نوروالا شہر کا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور اسکول میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اموات کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔ نوروالا شہر کا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانی گھروں اور اسکول میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث فصلیں زیر آب آگئی ہیں۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے ہیں، جس کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ادھر شور کوٹ میں دریائے چناب کا اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں 4 لاکھ 88 ہزار 169 کیوسک کا ریلا باہو برج شورکوٹ سے گزر رہا ہے جس کے باعث 42 موضع جات کے 200 سے زائد دیہات زیر آب ہیں۔ لوگوں کے کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جلالپور پیروالہ میں دریائے چناب میں سیلاب سے درجنوں موضعات ڈوب گئے ہیں، سیلابی پانی شہر جلالپور کے حفاظتی بند سے ٹکرا گیا شہر میں بھی سیلاب کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ادھر بھارت نے پھر آبی جارحیت دکھاتے ہوئے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے ستلج ہریکے اور فیروزپور سے نیچے ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر نے ہائی فلڈ الرٹ سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں