قطر پر اسرائیلی فضائی حملہ علاقائی سا لمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی مذمت
اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دوحہ پر فضائی حملے کو قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ کے تمام فریقین کو مستقل جنگ بندی کی کوشش کرنی چاہیے نہ کہ اس کے امکانات کو تباہ کرنا چاہیے۔ ادھر او آئی سی نے بھی قطری دارالحکومت پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تنظیم نے عالمی برادری خصوصاً سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیل کو خطے میں جاری خطرناک جارحیت ختم کرنے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کا پابند بنائے۔
Load/Hide Comments


