سیلا ب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے برطانیہ نے پاکستان کو 3 ملین پاﺅنڈز فراہم کردیے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) برطانیہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ریلیف اور ریپانس کے لیے 3 ملین پاﺅنڈ فراہم کردیے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے دوروں کی اہمیت، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب اور بارشوں کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق برطانیہ کی جانب سے ایمرجنسی ریلیف اور رسپانس کے لیے 3 ملین پاﺅنڈز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ برطانیہ کی جانب سے مزید امداد بھی دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کی امداد حکومت اور این ڈی ایم اے کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے، اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت امداد اور یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں