قلعہ عبداللہ میں شاہراہ بند کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، ڈی سی کا اعلامیہ

قلعہ عبداللہ ( آئی این پی ) ضلع قلعہ عبداللہ میں قومی شاہراہ بند کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی جانب سے ایک اہم اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شاہراہ با لخصوص ضلع قلعہ عبداللہ میں بین القوامی شاہراہ کو بند کر نا /جزوی طو رپر بلا ک کر نا ایک سنگین جرم ہے مزید یہ کہ شاہراہ پر مغیر کسی سرکا ری اجا زت نا مے کے احتجاج کر نا نا کہ نا کہ لگا نا چیکنگ کر نا ریاست کی رٹ کو چیلنج کر نے کے مترادف ہے لہذا آپ تمام شندگا ن قلعہ عبداللہ کو سخت تا کید کی جا تی ہے کہ بین القوامی شاہرا ہ این 25کو بلاک کر نے یا بند کر نے اور لو گوں کی چیکنگ کر نے سے با ز آ جا ئیں ورنہ ان کے خلا ف نہ صرف ایف آئی آر کا ٹی جا ئے گی بلکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت ان کے خلا ف قانونی کا رروائی کی جا ئے گی ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا آ فس ہمہ وقت عوام النا س کی عزت و آبرو اور قومی شاہراہ کی حفاظت کیلئے تیا ر ہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں