سردار منظور محمد حسنی کے بیٹے کے اغوا کیخلاف چاغی میں پہیہ جام ہڑتال، مرکزی شاہراہ بند

چاغی (انتخاب نیوز) قبائلی رہنما سردار منظور محمد حسنی کے بیٹے کی عدم بازیابی کیخلاف پہیہ جام ہڑتال۔ پاک ایران شاہراہ کو شہریوں نے چھہتر کے مقام پر بلاک کر دیا۔ چند روز قبل سردار منظور کے صاحبزادے کو دالبندین سے مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ شاہراہ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ سردار کے بیٹے کی بازیابی تک شاہراہ بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں