چمن میں افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاﺅن، متعدد کو گرفتار کرکے بارڈر کیمپ منتقل کردیا گیا

چمن (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی ہدایت پر لیویز فورس اور ایف سی نے افغان مہاجرین کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا۔ کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن کے دوران متعدد افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے بارڈر کیمپ منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے واضح کیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق افغان مہاجرین کو فوری طور پر اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت میں واپسی نہ کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ یہ کارروائیاں ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس اور ایف سی کی مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت جاری ہیں، جس کا مقصد امن و امان کی بہتری اور غیر قانونی قیام پذیر افراد کی واپسی کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں