سبی میں مسجد سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد، قبائلی تصادم میں زخمی شخص دوران علاج چل بسا

سبی (صباح نیوز) سبی کلی فقیر محمد عمر محمد شہی کے علاقے میں مسجد کے اندر سے ایک شخص کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔ شناخت کیلئے لاش کو سبی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں سبی گزشتہ رات قبائلی تصادم میں ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا، شناخت لیویز اہلکار ریاض احمد محمدشہی سکنہ ببری مستونگ کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں