عمران خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کرنے سے روک دیا

راولپنڈی (انتخاب نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھائی نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کرنے سے روک دیا ہے اور زور دیا ہے کہ اگر وہ واقعی مذاکرات میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ان سے براہ راست رابطہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ نہ کریں اور اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان (عمران خان) سے بات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر احمد اور کرنل ریحان (عمران خان کے سابق فوجی سیکرٹریز) نے بھی تصدیق کی کہ تحائف کی دستاویزات مکمل تھیں، تو منطقی طور پر کیس ختم ہوچکا ہے لیکن جج تفتیشی افسران کے بیانات ریکارڈ کررہے ہیں، ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ کیس آئندہ دو سے تین سماعتوں میں ختم ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں