بحیرہ عرب میں پاسج ایکسرسائز، امریکی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

کراچی (انتخاب نیوز) امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس وین ای میئر بدھ کے روز 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، جو پاکستان اور امریکی بحریہ کے درمیان جاری میری ٹائم تعاون میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دورے کے دوران یو ایس ایس وین ای میئر کے افسران اور ملاح پاکستانی بحریہ کے ہم منصبوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلہ خیال، مشترکہ تربیت اور آپریشنل معاملات پر مرکوز ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔ یہ سرگرمیاں باہمی تعاون کو بڑھانے، باہمی فہم کو فروغ دینے اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔ دورہ کا اختتام شمالی بحیرہ عرب میں پاسج ایکسرسائز کے ساتھ ہوگا، جس میں یو ایس ایس وین ای میئر اور پاکستانی بحریہ کے جہاز شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں