پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا،عمران خان
اسلام آبادۛوزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت نے وہ کیا جو اپوزیشن جماعتیں مجھے کہہ رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بل گیٹس نے کہا ہم پاکستان کی کورونا پر قابو پانے کی حکمت عملی سمجھنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سندھ میں 32 فیصد رقم تقسیم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سندھ میں 32 فیصد رقم تقسیم کی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ 13 مارچ کو کورونا کے باعث لاک ڈائون کیا کمزور طبقہ کو سامنے رکھتے ہوئے سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اپنائی نریندر مودی نے بھارت میں کرفیو لگایا
Load/Hide Comments


