خیبر پختونخوا میں آپریشن کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں ملا نذیر گروپ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر 26 اور 27 ستمبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں فوج، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن میں 17 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز، قانون نافذکرنے والے اداروں کیخلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں