نوشکی ، کلی غریب آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ، تین افراد قتل
نوشکی(نمائندہ انتخاب)نوشکی کے کلی غریب آباد میں فائرنگ سے تین افراد جان بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق کلی غریب آباد نزد بس اڈہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ثناء اللہ ولد شمس الدین سکنہ غریب آباد نوشکی منیر احمدولدجہان شاہ سکنہ لجہ خاران ناصر ولد جمعہ خان سکنہ غریب آبآد نوشکی جان بحق ہوگئے قتل ہونے والے افراد کی نعشیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی گئی تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
Load/Hide Comments


