بلوچستان، چار روز تک معطل رہنے کے بعد ٹرین سروس کل سے بحال کی جائے گی، ریلوے حکام
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان سے چار روز تک معطل رہنے کے بعد ٹرین سروس کل سے بحال کی جائےگی ۔ریلوے حکام نے بتایا کہ مستونگ کے علاقے دشت میں دھماکے اور جعفر ایکسپریس کے پٹڑی سے اتر جانے کی وجہ سے متاثرہ ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت ہفتہ کی شام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پٹڑی سے ہٹائی گئی بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا کر کوئٹہ لایا گیاہے،جس کے بعد ریلوے حکام نے بلوچستان سے ٹرین سروس آج اتوارسے بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے کیلئے کوئٹہ سے جعفرایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوگی ،اسی طرح پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس توارکو پشاور سے روانہ ہوگی ،کراچی سے کوئٹہ آنے کیلئے بولان میل ہفتہ کو کراچی سے روانہ ہوگئی ہے جو اتوار کو کوئٹہ پہنچے گی ،ریلوے حکام کے مطابق 23ستمبر کو دشت میں دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی تھی ، ریلوے ٹریک اور پل کی مرمت کے باعث ٹرین سروس چار روز معطل رہی


