باجوڑ میں بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے
پشاور (ویب ڈیسک) سیکورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں پیش آیا جہاں بچے دہشتگردوں کے چھوڑے گئے مواد سے کھیل رہے تھے کہ اسی دوران بارودی مواد پھٹ گیا۔ سیکورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی بچوں کا علاج سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے۔
Load/Hide Comments


