نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اٹھایا اور وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں